سبی، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا
سبی سبی واپڈا روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سموار کی صبح سبی واپڈاروڈ پر نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں گھس کر وہاں موجودناصر مقصود اور اس کی زوجہ پر فائرنگ کر دی
جس کے نتیجے میں ناصر مقصود اوران کی اہلیہ موقع پر جاںبحق ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ مزید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہے۔