بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ

0

کراچی(آن لائن)شہر قائد میں بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے واقعات بڑھنے لگے‘ کورنگی سے2کمسن بھائی لاپتہ‘ سعید آباد سے ملنے والے2معصوم بہن بھائی والدین کے حوالے‘ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کورنگی کے علاقے باغ کورنگی المعراج سوسائٹی سیکٹر10سے2کمسن بھائیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد علاقہ مکینوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.

پولیس کی جانب سے بچوں کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے لا علمی کااظہار بھی کیا جارہا ہے تاہم علاقہ مکینوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں علاقے میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات تشویشناک صورتحال اختیا رکرتی جارہی ہے۔ دریں اثناء صبح سویرے سعید آباد تھانہ کی پولیس نے ایک روز قبل لاوارث حالت میں ملنے والے بہن بھائی4سالہ عذیر ولد محمد صدیق جبکہ اس کی بہن ماہ نور دختر صدیق کو والدین کی تلاش کے بعد آج صبح دونوں بچوں کو والدین کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو سعید آباد ہزارہ کالونی سے خاتون نے لاوارث حالت میں ملنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر توجہ دیں تاکہ بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقے سے بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.