
راولپنڈی (حال نیوز)کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایاہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے، پاکستان اس مثبت راہ پر ہے جہاں ہتھیاروں کا استعمال ریاست کی صوابدید ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کامیابی کی منزلیں طے کررہی ہے۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 220ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقدہ ہوئی جس میں جیو اسٹرٹیجک اور مشرقی سرحد کی صورتحال پر غور اور مادر وطن کے دفاع میں کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، کانفرنس کے شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیاا کہ ملکی و خطے میں دیرپا امن اور استحکام کےلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائےنگی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کےلئے بینک ہولڈرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی،
اس دوران کہاگیاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک میں پائیدار امن کےلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، علاقائی امن و سلامتی کےلئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر زکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے، پاکستان اس مثبت راہ پر ہے جہاں ہتھیاروں کا استعمال ریاست کی صوابدید ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کامیابی کی منزلیں طے کررہی ہے۔