
فیصل آباد(حال نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہر سطح پر شفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے ۔یہ بات انہوں نے ایم این اے چوہدری فیض اﷲ کموکا اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماپی پی 116 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محبوب عالم سندھو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں ۔
(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے میشاق جمہوریت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا معاہدہ کیا ہو ا تھا جس کی وجہ سے ملک کی بنیادیں تک حل گئیں اور عوام کو بدترین غربت اور مہنگائی کا سامنا کرنا پرا ۔انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی۔تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ نتائج بھی دیئے ہیں۔ فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔ اس موقع پر چوہدری فیض کموکا اور چوہدری محبوب عالم سندھو نے بتایا کہ فیصل آباد میں تحریک انصا ف ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی جائے گی ۔پی پی پی اور ن لیگ ایک ہی چھتری تلے کر پشن بچا ﺅ مہم چلا رہے ہیں،شہرشہر قر یہ قر یہ کرپٹ سیاستدانوںکی دوہا ئی انہیں کڑ ے احتسا ب سے نہیں بچا سکتی ہے، عوام پیپلزپارٹی کو سند ھ میں بھی تانگہ پار ٹی ثا بت کر یں گے
زرداری اور نواز دو نو ں نے ملکی خزانہ لو ٹنے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی دو نو ں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غر بت مٹاﺅ پروگرام پی ٹی آ ئی حکومت کا احسن اقدام ہے ،مسلم لیگ گھٹےا اور بے بنےاد الزام تراشی پر اتر آئی ہے ، نواز شرےف اور انکے حوارےوں کی اصلےت پوری قوم کے سامنے کھل کر سامنے آ گئی ہے۔