وزیراعظم بلوچستان کےلئے خصوصی پیکچ کا اعلان کرینگے ،صوبائی وزراء

0

کوئٹہ(حال نیوز) صوبائی وزراءنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان دورہ کوئٹہ کو بلوچستان کی ترقی وخوشحالی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی وخوشحا لی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور بلوچستان کے لئے خصوصی پیکچ کا اعلان کریں گے کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزراءعبدالخالق ہزارہ ،حاجی محمد خان طور اتمانخیل ،میر سلیم کھوسہ، حاجی محمد خان لہڑی، عمر خان جمالی ، میر نصیب اللہ مری ،مبین خان خلجی،حاجی مٹھا خان کاکڑنے بات چیت کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو معاشی حالت اس وقت ملی جب صوبے میں ترقیاتی عمل نہ ہونے کے برابر تھا جس کی وجہ سے ہمیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مشکل حالات میں حالا ت کا مقابلہ کرتے ہوئے وفاق اور بلوچستان میں معاشی حالت بہتری کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پی ایس ڈی پی پر تنقید سمجھ سے بالا تر ہے حکومت نے کوئی ایسا غلط اقدام نہیں اٹھایا جس سے بلوچستان کے عوام کے سامنے شرمندگی کا سامنا ہو موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں نے بہت بڑی قربانیاں دیں ہیں اور ہم کسی بھی صورت عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے

انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی وخوشحا لی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور بلوچستان کے لئے خصوصی پیکچ کا اعلان کریں گے کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ واویلہ کر رہے ہیں کہ بلوچستان میں ترقی نہیں ہو رہی یہ لوگ بھی حکمران تھے اس وقت ان کو کیوں ترقی یاد نہیں آئی اب جب وہ اپوزیشن میں چلے گئے تو ان کو بلوچستان کی ترقی یاد آنے لگی سابقہ حکمرانوں نے پانچ سال کے دوران کھربوں روپے لیپس کئے کسی نے ان سے پوچھا موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے اور ہم عوام کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.