شواہد سے ثابت کرونگا جو کر رہا ہوں وہ درست ہے، چیئرمین نیب

0

پشاور(حال نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخواہ کا دورہ کیا۔ یہاں پر انہوں نے نیب خیبر پختونخوا کی مجموعی کارکردگی خصوصا میگا کرپشن کے مقدمات پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ مجاہد اکبر بلوچ نے چیئرمین نیب کو خیبر پختونخواہ میں جاری شکائت کی جانچ پڑتال ، انکوائریوں اور انویسٹیگیشن خصوصا میگا کرپشن کیسزکے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منظقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالیرنس “کی پالیسی پر سختی سے عمل پیراہیں۔ہم فَیس نہیں بلکہ کیس دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اس کے خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کے ملک کی بقاءبدعنوانی کے خاتمے میں ہے ۔ بدعنوان عناصر ملک کی ترقی کی راہ میںسب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کو بدعنوان عناصر سے ملک کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

نیب نے بدعنوان عناصر سے 303 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض سرا انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب خیبر پختو نخوا کی کارکردگی میں اہم کردار ادار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کا اعتراف ملکی و غیر ملکی معتبر اداروں نے کی ہے۔ انہوں نے نیب کو پولیٹیکل انجنئیرنگ کے لیے استعمال کرنے کے الزام کو ردکرتے ہوے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ نیب افسران کی وفا داردیاں صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی مجاہد اکبر بلوچ کی سربراہی میں نیب خیبر پختونخوا ہ کی کارکردگی کو سراہا ا ور اس کو مستقبل میں بہتر سے بہترین بنانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں چئیرمین نیب نے تمام تر افسران کو قانون کے مطابق شکایات پر کاروائی کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.