واشنگٹن( حال نیوز)امریکی شہر سیٹل میں ایک مسلح شخص نے میٹرو بس اور گاڑیوں پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کر دیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق رش کے اوقات میں ایک مسلح شخص نے شہر کے ایک چوراہے میں آکر میٹرو بس اور قریب سے گزرنے والی دو گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، میٹرو بس کے ڈرائیور نے بس پر کنٹرول پاتے ہوئے اسے کسی بڑے حادثہ سے بچا لیا۔
بعد ازاں مسلح شخص سے وہاں سے گذرنے والی ایک ٹیوٹا پری ایس کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گیا۔ مسلح شخص نے اسی کی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی تاہم افراتفری کے عالم میں یہ گاڑی سامنے سے آنے والی ایک اور کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔
مسلح شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے زخمی حا لت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کے محرکات کا پتہ لگان شروع کر دیا ہے۔