کابل(حال نیوز)افغانستان میں طالبان کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلح کاچاکی میں مسلح طالبان کے گروپ نے ایک سیکیورٹی چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا جھڑپ میں کوئی طالبان جنگجو ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔