عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی طبیعت ناساز ،اسپتال منتقل کر دیا گیا

0

لاہور( حال نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔پاکستان کے معروف گلوکارعطا اللہ خان عیسی خیلوی کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد علاج شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عطا اللہ عیسی خیلوی کی کمر میں شدید درد کے باعث انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے جب کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔

واضح رہے عطا اللہ عیسی خیلوی کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 29 مارچ کو ہونے والا گرینڈ شو کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.