لاہور( حال نیوز)مصرکے سٹار فٹبالر محمد صلاح کو فین کے ساتھ گلے ملنا مہنگا پڑ گیا، تصویر ان کی والدہ تک جاپہنچی جس پر انہوں نے دلچسپ تبصرہ کر ڈالا ۔محمد صلاح نے ایڈی ڈاس کے ایک سٹور میں موجود ہیں جہاں ان کی ایک فین ان کے گلے لگی ہوئی ہیں اور محمد صلاح کے چہرے پر بڑی سے مسکراہٹ ہے ۔ یہ تصویر تیزی کے ساتھ انٹر نیٹ پر وائرل ہو تی گئی ۔
26 سالہ محمد صلاح نے اپنی بچپن کی محبت میگی کے ساتھ 2013 میں شاد ی کر لی تھی اور وہ ایک ہشاش بشاش زندگی بسر کر رہے ہیں تاہم ان کی نوجوان لڑکی کے ساتھ گلے ملنے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کی والدہ نے انہیں واٹس ایپ پر تصویر کے ساتھ پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ اگر میں تمہارے باپ کو یہ سب کرتے دیکھ لیتی تو میں اس سے طلاق مانگ لیتی ۔
محمد صلاح نے اپنی والدہ کے ساتھ ہونے والی اس گفتگو کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا جس میں محمد صلاح کی والدہ نے پیغام کے ساتھ ایموجیز بنائے ہوئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ دراصل مذاق کر رہی ہیں اور یہ ماں بیٹے کی محبت کا بھی ایک مظاہرہ ہے ۔