آئی پی ایل:ویسٹ انڈیزکے فاسٹ باولرالجاری جوزف ممبئی انڈینزمیں شامل

0

نئی دہلی( حال نیوز )ممبئی انڈینزنے جمعرات کے روزانڈین پریمیئرلیگ کے بقیہ میچزکیلئے نیوزی لینڈکے زخمی ایڈم مائلن کی جگہ ویسٹ انڈیزکے نوجوان فاسٹ باولرالجاری جوزف کوشامل کرلیاہے ۔

22سالہ فاسٹ باولرجوزف نے 2016ءمیں اپناٹیسٹ ڈیبیوکیااورویسٹ انڈیزمیں انگلینڈکے خلاف حالیہ 2-1سے کامیابی والی ہوم سیریزمیں 10وکٹیں لی تھیں ۔مائیلن ایڑھی کی انجری کاشکارہیں اوراپنی ٹیم کے افتتاحی مقابلے میں باہربیٹھے تھے ،جس میں انہیں ڈہلی کیپٹلزکے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ۔

تین مرتبہ کے چیمپئنزممبئی انڈینزدنیاکے انتہائی معروف ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جس کا12واں سیزن جاری ہے ،نے اپنے دوسرے میچ میں جمعرات کورائل چیلنجرزبنگلورکے مدمقابل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.