ثابت ہو انواز شریف کو بیماری نہیں جیل کی ٹینشن تھی ،فواد چوہدری

0

اسلام آباد(حال نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ بے نقاب ہو گیا ، ثابت ہوا کہ انہیں بیماری نہیں بلکہ جیل میںہونے کی ٹینشن ہے۔ ملک میں پلی بارگین کا قانون موجود ہے عوام کے پیسے واپس کر کے باہر جا سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا نظریہ کرپشن ہے احتساب میں نرمی کا سو چ بھی نہیں سکتے۔ نواز شریف کی ضمانت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ وفاقی کابینہ نے ہوابازی کی صنعتوں کی بحالی کیلئے سول ایوی ایشن پالیسی منظور کرلی ہے۔ رواں سال نومبر میں کرتارپور راہداری کھولی جائیگی جبکہ آئندہ ما ہ سے 170 ممالک کے شہریوں کو ای ویزہ کی سہولت دی جائیگی وزیراعظم سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد پاکستان میں ہوا بازی سے متعلق صنعتوں کی بحالی ہے پالیسی کے تحت 30سال تک پرانے جہاز درآمد کئے جا سکیں گے جبکہ پاکستان میں اوپن سکائی پالیسی ختم کی جا رہی ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور آئندہ ماہ سے 170 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہولت ملے گی جن میں برطانیہ، ترکی، یو اے ای اور سعودی عرب بھی شامل ہیں جبکہ کسی غیر ملکی کو پاکستان میں کہیں جانے کیلئے این او سی کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائیگا لیکن نواز شریف کا بیانیہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔

نوازشریف پلی بارگین کے بعد بیرون ملک جا سکتے ہیں نوازشریف کو ذہنی دباو ہے،کوئی بیماری نہیں،نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ہے، باہر نہیں جا سکتے، وزیراعظم کی آفر پر نوازشریف عمل کرتے توخواجہ حارث کی فیس بچ جاتی، نوازشریف پر باہر جانے کی عدالتی پابندی خوش آئندہے سابق وزیراعظم اگر باہر جانا چاہتے ہیں توپلی بارگین کریں اور باہر چلے جائیںانہوں نے کہا کہ نوازشریف کو 6ہفتے کیلئے ضمانت دے دی گئی ہے۔۔خواجہ حارث کو چاہیے کہ میاں صاحب کو اچھی طرح قانونی ہدایت کریں۔نوازشریف علاج کیلئے باہرسے ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں توبلالیں کیونکہ ان کے پاس وسائل موجود ہیں۔میں حیران ہوں کہ نواز شریف کے والد میاں شریف نے اتفاق ہسپتال بنایا لیکن نوازشریف کو اس پر بھی اعتبار نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.