کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سپرنٹنڈنٹ جامعہ بلوچستان جاں بحق

0

کوئٹہ (حال نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ سید حسین شاہ جاں بحق فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہوگئی

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ دکانی بابا پل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ سید حسین شاہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہوگئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور گاڑی پر فائرنگ کر کے بآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.