کوئٹہ (حال نیوز)کوئٹہ نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کو بلوچ عسکریت پسندوں اور طاقتور قوتوں نے ملکر انتخابات میں ہروایا گیا ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے حقوق حاصل کرنے کیلئے جمہوری راستہ اختیار کیا اگر پارلیمنٹ آئین کی بالادستی سے رائے فرار اختیار کیا جاتا ہے تو اس صور ت میں ہم آزاد ہیں۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بلوچ عسکریت پسندوں کی ہے جو ہم سے ناخوش ہے کیا آپ الیکشن لڑتے ہیں اس ملک کی آئین کو مانتے ہیں دوسری طرف طاقتور ادارے ہیں ہم تو سینڈ وچ بنے ہیں بلوچ عسکریت پسندوں نے اور طاقتور قوتوں نے ملکر ہمیں ہروا یا گیا۔
ہمارا گناہ یہ ہے کہ حقوق حاصل کرنے کیلئے بہترین راستہ جمہوری راستہ ہے اگر پارلیمنٹ آئین کی بالادستی سے رائے فراراختیار کر جاتا ہے تواس صورت میں ظاہر ہے ہم آزاد ہیں ہم اسی راستے پر چلیں گے ماضی کی غلطیوں کو دوہرانے سے رزلٹ وہی ہوگا ۔