کوئٹہ (حال نیوز)پاکستان سپر لیگ فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈئیٹر کے اعزاز میں گورنر ہاوس میں ظہرانہ دیا گیا تقریب میں قائم مقام گورنر میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلی بلوچستان میر جام،کمال، کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سمیت صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ کوئٹہ کے عوام نے ہمارا استقبال کیا اور بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں اور جس انداز میں استقبال کیا گیا اس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہین ہماری کوشش ہو گی کہ قومی ٹیم میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے اور آئندہ سال ہونے والے پی ایس ایل کے میچز بھی بلوچستان میںہونگے کیونکہ بلوچستان کے عوام کرکٹ سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
بلوچستان کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے اتنی محبت دی ہماری خواہش ہے کہ قومی کرکٹ میں بلوچستان کو بھی شامل کیا جائے آج بلوچستان میں حالات بہت بہتر ہوچکے ہیںقومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگوں نے جتنا پیار اور محبت ہمیں دی ہے اسے ہم زندگی بھر بھول نہیں سکتے کیونیکہ کوئٹہ میں ماضی کے مقابلے میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہو چکی ہے جس کے لئے سیکورٹی فورسز اور عوام نے بڑی قربانی دی ہے کوئٹہ کے عوام کرکٹ میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ایسا استقبال ہم نے کہیں نہیں دیکھا ۔