کولمبو( حال نیوز ) سری لنکا کے اسپیڈ اسٹار لسیتھ مالنگا نے آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹونٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کھیل کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا۔ لسیتھ مالنگا نے آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹونٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کھیل کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا۔
35 سالہ فاسٹ بولر نے یہ اعلان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد کیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے بعد وہ ایک روزہ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
مالنگا نے کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ تک کھیلنا چاہتا ہوں، اس کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کردوں گا۔