اسلام آباد(حال نیوز ) ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی وزیراعظم ہا ﺅ س آمد، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملائشیا کے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں سرکاری تقریب کاانعقاد کیا گیا ، اس سلسلے میں ڈاکٹرمہاتیرمحمد وزیراعظم ہا ﺅ س پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہم منصب کااستقبال کیا۔
ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے اعزازمیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا اور وزیراعظم ہا ﺅ س میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئی، جس کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم نے گارڈآف آنر کا معائنہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے و فاقی وزرااورسرکاری حکام سے معززمہمان کاتعارف کرایا جبکہ عمران خان کابھی ملائیشیاکے وفدسے تعارف کرایاگیا، جس کے بعد ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمدنے وزیراعظم ہا ﺅ س میں پودا لگایا۔