سابق وزراءاعلیٰ نواب اسلم رئیسانی اور میر عبدالقدوس بزنجو میں اہم ملاقات

0

کوئٹہ (حال نیوز)قائم مقام گورنر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی تبدیلی نہیںآرہی ہے میرا بحیثیت اسپیکر فرض ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو ساتھ لیکر چلانا ہے میں نواب اسلم رئیسانی کی پاس سیکھنے آیا ہویہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہے میری نوکری خطرے میں نہیں ڈالو، ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز ساراوان ہاﺅس میں رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلی ٰبلوچستان چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر بی این پی مینگل کے ارکان اسمبلی اختر حسین لانگو اور میر حمل کلمتی بھی موجود تھے ۔
ساراوان ہاﺅس میں ہونے والے اہم سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ آج ساراوان ہاﺅس میں آنے کا مقصد نواب اسلم رئیسانی کی مزاج پرسی دریافت کرنی تھی کیونکہ وہ صوبے کے ایک اہم قبائلی اور بزرگ سیاسی رہنماءہے ان سے سیاسی ،قبائلی صورتحال پر گفتگو کی اور رائے لی جس سے سیکھنے کا موقع ملا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے کیوں میرے نوکری کو خطرے میں ڈال رہے ہو انہوں نے کہا کہ بحیثیت اسپیکر میرا فرض ہے کہ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو ایک نظر سے دیکھوں اور انہیں ساتھ لیکر چلو ایک سوال کے جواب میں نواب اسلم رئیسانی نے صرف اتنی سی بات پر اکتفاءکیا کہ ملاقات مثبت رہی باقی آنے والے 25مارچ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں دیکھ لیں گے۔
اس موقع پر بی این مینگل کے رکن اسمبلی اختر حسین لانگو کا کہنا تھا کہ میر عبدالقدوس بزنجو ہمارے پرانے دوست اور رفیق ہے آج کا ملاقات ذاتی تھا کیونکہ بلوچستان ایک ثقافتی اور روایات کا صوبہ ہے نواب اسلم رئیسانی سے ہم اکثر اوقات ملاقات کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک قداور شخصیت ہے یہ بات ٹھیک ہے کہ جہاں بھی کہی قبائلی وسیاسی شخصیات مل بیٹھ کر بیٹھتے ہیں تو لازمی طور پر سیاسی امور پر بھی غور کیا جاتا ہے تاہم گزشتہ روز نواب اسلم رئیسانی سے جوملاقات ہوئی تھی وہ سیاسی ملاقات تھی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ ہوچکا ہے کہ 25تاریخ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے حوالے سے لائحہ عمل طے ہوچکا ہے کیونکہ بلوچستان میں ترقیاتی بجٹ فریز پڑا ہوا ہے اور پورا بجٹ لیپس ہونے لگا ہے تاہم آج کا ملاقات صرف اور صرف ذاتی طور پر تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.