کرائسٹ چرچ، تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی

0

ویلنگٹن (حال نیوز) کرائسٹ چرچ، تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور تمام لواحقین کو اس سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالمالک کا کہنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق 9میں سے 7پاکستانیوں کی میتیں ورثاءکے حوالے کردی گئیںہیںجبکہ نعیم رشید اور طلحہ رشید کی میتیںبھی آج ورثاءکے حوالے کردی جائیں گی۔
نیوزی لینڈ پولیس حکام کی جانب سے بھی سانحے میں شہید تمام افرد کی شناخت مکمل ہونےکااعلان کردیاگیا ہے۔ شناخت کے عمل میں 20 کے قریب مختلف ماہرین نے حصہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.