کوئٹہ(حال نیوز)قائم مقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی.
وزیراعلیٰ نے قائم مقام گورنر کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر سیاسی و باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی
سینیٹر انورالحق کاکڑ، صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ اور وزیراعلیٰ کے کوآڈینیٹر آغا شکیل احمد درانی بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔