سنجاوی، دہشتگردوں کا حملہ، 6 لیویز اہلکار شہید، 2 زخمی

0

کوئٹہ/سنجاوی (حال نیوز)بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں نامعلوم دہشتگردوں نے لیویز چیک پوسٹ کو خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے 6لیویز اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے وزیر ا علیٰ بلوچستان میر جام کمال نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی وزیر داخلہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کا نماز جنازہ اجتماعی طور پر ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں صوبائی وزیر نور محمد دُمڑ،اے سی سنجاوی،اور دیگر علیٰ حکام نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق سنجاوی کے علاقے لعل کٹائی لیویز چیک پوسٹ پر نامعلو م دہشتگردوںنے خودکارہتھیاروں سے حملہ کر کے ،6اہلکار وںفقیر محمد،محمد عثمان ،افتاب الدین،عبدالحکیم ،عبدالشکور ،داد محمد کو موقع پر ہی شہید ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی عبدالکریم زرکون نے جائے وقوع پہنچ کر شہید اہلکاروں کو سول ہسپتال سنجاوی منتقل کردیا ۔سیکورٹی فوسسز نے سنجاوی کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے شہید اہلکاروں کے سروں میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔حملہ آور قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائینگے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی صوبائی وزیر داخلہ نے بھی واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ شہید اہلکاروں نے قربانی دیکر ثابت کر دیا کہ دہشتگردوں کے خلاف ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئیں صوبائی وزیر نور محمد دُمڑ نے سخت الفاظ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں غیر ملکی عناصر کا ہاتھ ہے ۔حملے میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔یہ دیشت گرد سنجاوی کے امن وامان کو خراب کرنے کی مزموم کوششیں کررہی ہیں ۔سنجاوی کے غیور عوام کبھی شرپسند عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کا نماز جنازہ اجتماعی طور پر ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں صوبائی وزیر نور محمد دُمڑ،اے سی سنجاوی،اور دیگر علیٰ حکام نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.