
اسلام آباد (حال نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، بھارت کو پہلے بھی امن مذاکرات کی دعوت دی اب بھی دیتے ہیں، بد ھ کو وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آ رمی چیف جنرل قمر جا وید با جوہ، نیو ل چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی گئی، ملا قات میں وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں،بھارت کو پہلے بھی امن مذاکرات کی دعوت دی اب بھی دیتے ہیں،پوری قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان نے اپنا دفاع کیا،وزیراعظم نے بھارتی اشتعال انگیزیزی کا موثر جواب دینے پر مسلح افواج کو سراہا جبکہ مسلح افواج کے سربراہان نے 23مارچ کی تیاریوںسے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی گئی،مسلح افواج کے سربراہان نے وزیر اعظم کو آپرشینل تیاروں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔