مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس کی خودکشی کی کوششوں کی خبروں کی تردید

0

نیویارک(حال نیوز)آنجہانی پاپ گلوکارہ مائیکل جیکسن کی بیٹی ماڈل پیرس جیکسن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کردیاگیا تاہم مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیاجارہا ہے اورایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے انہیں بتایاکہ آنجہانی پاپ گلوکارہ مائیکل جیکسن کی بیٹی ماڈل پیرس جیکسن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،ابتدائی طبی امداد کے بعد پیرس جیکسن کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے ،واضح رہے کہ یہ دوسری بارپیرس جیکسن کے اقدام خودکشی کی خبرسا منے آئی ہے۔دوسری جانب پیرس نے ٹویٹ کے ذریعے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.