آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بھارت پہلے نمبر پر موجود

0

دبئی(حال نیوز)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔بھارت پہلے جبکہ پاکستان بدستور 7ویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹاپ 10بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے اور ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔بولنگ میں محمد عباس ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ آئرلینڈ کے خلاف کیرئر کا پہلا ٹیسٹ جیتنے والی افغان ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین واحد ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی، جس میں بھارت166پوائنٹس کے ساتھ پہلے،نیوزی لینڈ108کے ساتھ دوسرے،ساتھ افریقہ105کے ساتھ تیسرے،آسٹریلیا اور انگلینڈپوائنٹس ٹیبل پر برابر ہیں دونوں کے پوائنٹس 104ہیں،چھٹے نمبر پر سری لنکا93پوائنٹس کے ساتھ ،ساتویں نمبر پرپاکستان83پوائنٹس کے ساتھ، آٹھویں نمبر پرویسٹ انڈیز77پوائنٹس کے ساتھ،نویں نمبر پربنگلہ دیش68پوائنٹس کے ساتھ جبکہ کہ دسواں نمبر زمباوے کے پاس ہے جس کے پوائنٹس13ہیں۔اسی طرح ایک روزہ میچز میں سر فہرست پرانگلینڈ123پوائنٹس پر،پاکستان102پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں کاراج ہے جن کے 135پوائنٹس اور بھارت122پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، کیرئر کا پہلا ٹیسٹ جیتنے والے افغان کھلاڑیوں کو انعام مل گیا۔ آئرلینڈ کے خلاف کیرئر کا پہلا ٹیسٹ جیتنے والی افغان ٹیم کے بیٹسمین رحمت شاہ کی 88درجے ترقی ہوئی،10 ٹاپ بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، ویرات کوہلی پہلے،کین ولیمسن دوسرے،پوجارا تیسرے،سٹیو سمتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں پاکستان کے بابر اعظم18ویں نمبر پر موجود ہیں۔بولنگ میں محمد عباس ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پٹ کمنز پہلے۔جیمز اینڈرسن دوسرے،کیگیسو ربادا تیسرے نمبر پر موجود ہیں، افغان بولر یامین احمد زئی کو 45درجے ترقی سے 50ویں پوزیشن کا انعام ملا جبکہ خطرناک لیگ سپنر راشد خان 50 درجے ترقی سے 67ویں نمبر کے بولر بن گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.