کتنی بڑی پیشکش ہو اب بھارت نہیں جاوں گی ‘وینا ملک

0

کراچی (حال نیوز) پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ اب اگر بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش موصول بھی ہو تو کام کے لیے نہیں جاوں گی،چاہے کتنی بھی بڑی پیش کش کی جائے یا انہیں سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا کہا جائے پھر بھی پاکستان چھوڑ کر کام کے لیے بھارت نہیں جاوں گی۔منگل کو ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ بھارت میں کام کرنا اپنی مرضی سے چھوڑا،اگرچہ اس دوران مجھے دھمکیاں بھی ملتی رہیں، لیکن میں نے کبھی دھیان نہیں دیا ۔۔وینا ملک نے بتایا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں مرضی سے کام نہ کرنے کی مختلف وجوہات اور مسائل تھے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی پاکستانی اداکار پوری زندگی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کو دے دے گا تو بھی وہاں اس کا نام نہیں ہوگا جبکہ پاکستان میں تھوڑا بھی کام کرنے کے بعد اس کے مرنے کے بعد بھی اس کا نام پاکستانی انڈسٹری میں یاد رکھا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے کام ملنے کی پیشکش بند نہیں ہوئی، ہر کسی کو اپنے تجربات سے سیکھنا چاہیے اور میں نے بھی تجربات سے ہی سیکھا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ اب بھارت کی بجائے اپنے ملک میں رہ کر محنت کروں گی ، بھارت جا کر اچھا تجربہ نہیں بلکہ اچھا سبق ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.