لاہور( حال نیوز) پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کررہی ہے لیکن ساتھ ہی کرکٹ شائقین سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھی یاد کر رہے ہیں جس کا اظہار کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر بھی کیا۔کرکٹ شائقین نجم سیٹھی کو فائنل میچ اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کرنے پر نالاں نظر آئے ۔ ایک صارف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان واپس لانے اور پاکستانیوں کے چہرے پر مسکراہٹیں سجانے کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے،ایک صارف نے نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا،ایک اور صارف نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا بھر کو امن کا پیغام گیا۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر نجم سیٹھی کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ایک صارف نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے بانی نجم سیٹھی کو مس کر رہے ہیں،ایک صارف نے کہا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا جشن منا رہے ہیں لیکن اس شخص کی محنت کو کبھی نہیں بھولیں گے جس نے اس کام کو ممکن بنایا۔نجم سیٹھی ہم آپ کو اس سالا یاد کر ہے ہیں لیکن آپ کی خدمات کو کبھی بھی نہیں بھلائیں گے۔ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کے پرانے بیان جس میں وہ پی ایس ایل میں آئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہتے ہیں پر کہا کہ پی ایس ایل نجم سیٹھی کی پراڈکٹ ہے اور انہیں کوئی بھی میچ دیکھنے کے لیے مدعو نہ کیا گیاواضح رہے نجم سیٹھی خود بھی ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے تھے۔