مزید غلطیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، بلوچستان میں سیاسی و جمہوری عمل آگے بڑھانا ہوگا، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ  نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے رخشان ریجن و کویٹہ ریجن کے امیدوران اور مرکزی و صوبائی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے اگر صاف و شفاف انتخابات اور عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا تو بلوچستان تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

اگر عوام کے ووٹ کو چرایا گیا تو بلوچستان کا اعتبار بحال کرنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اب مزید غلط فیصلوں اور پالیسیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا بلوچستان میں سیاسی جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہوگا اور عوام کو حقیقی نمائندوں کا انتخاب اپنی ووٹ کی طاقت سے کرنا ہوگا آب وقت آگیا ہے کہ روایتی اور غیر سیاسی عناصر کو اسمبلیوں سے باہر کیا جائے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں عوام کا رجحان و اعتماد نیشنل پارٹی کی طرف ہے۔ہر علاقے میں شمولیتی تقریب منعقد ہورہے ہیں۔جو نیشنل پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں،پارٹی کی فکری و نظریاتی سیاست اور قیادت و کارکنوں کی کردار و کمٹمنٹ کی کامیابی ہے۔

سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے لیے عوام کا اعتماد انتہائی مقدم ہے اور اس اعتماد کو نیشنل پارٹی کھبی مجروع نہیں کریگی۔نیشنل پارٹی کی قیادت اپنے کردار و اقدار کو اثاثہ سمجھتی ہے اور اس پر کاربند رہنے کو اپنا سیاسی ایمان و فکر قرار دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے دوستوں نے بہت محنت کی اگر یہی محنت و جدوجہد اسی طرح جاری رہا تو 8 فروری کو کامیابی کی صورت میں ثمر ملے گی۔اس موقع پر رخشان ریجن سے مرکزی نائب صدر و امیدوار پی بی 33 خاران ڈاکٹر اسحاق بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی 260 رخشان و صوبائی اسمبلی پی بی 31 واشک میر عبدالخالق بلوچ سابق ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نوشکی کے صدر ربنواز شاہ کویٹہ ریجن سے ضلعی صدر و امیدوار پی بی 44 حاجی عطا محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی و امیدوار قومی اسمبلی 263 نیاز بلوچ مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل ممبر مرکزی کمیٹی یونس بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو پی بی 46 کے امیدوار حاجی ملک فاروق شاہوانی پی بی 43 کے امیدوار جلیل ایڈوکیٹ پی بی 40 کے امیدوار آغا ضیا الدین ہزارہ پی بی 41 کے امیدوار آغا زہن شاہ پی بی 42 کے امیدوار ڈاکٹر رمضان ہزارہ پی بی 39 کے امیدوار عالمگیر کاکڑ قومی اسمبلی 262 کے امیدوار صابرہ اسلام ایڈوکیٹ ملک سیف اللہ شاہوانی سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی اور ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر نازیہ سنجرانی ایڈوکیٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.