عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ایک دوسرے کے حق میں دستبر داری کا عمل شروع

حب 8فروری 2024کے عام انتخابا ت کے تیسرے مرحلے میں امیدواروں کا ایک دوسرے کے حق میں دستبر داری کا عمل شرو ع ہو گیا این اے 257لسبیلہ، آواران، حب کی نشست پر نیشنل پارٹی کے نا مزد امیدوار وڈیر ہ رجب علی رند اور ایڈوکیٹ خورشید رند نو اب جام کما ل خان کے حق میں دستبر دار ہو گئے،

بلو چستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار جہانزیب قاسم رونجھو آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتا نی کے حق میں دستبر دار ہو گئے جبکہ گو ہر خان ایڈوکیٹ عوامی نیشنل پارٹی کے نامز د امیدوار رئیس نواز علی برفت ایڈوکیٹ کے حق میں دستبر دار ہو گئے،سردار شہباز محمد حسنی پیپلز پارٹی کے نامز د امیداوار عبد الوہا ب بزنجو کے حق میں دستبر دار ہو گئے نصر اللہ رونجھو نے این اے 257کی نشست سے اپنے کاغذات نا مزد گی واپس لے لیئے اسی طر ح پی بی 22لسبیلہ کی نشست پر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار محمد بخش لاسی نواب جام کما ل خان کے حق میں دستبر دار ہو گئے،

ایڈوکیٹ اکر ام اللہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار رئیس نواز علی برفت کے حق میں دستبر دار ہو گئے نصر اللہ رونجھو نے پی بی 22لسبیلہ کی نشست سے کاغذات نامز دگی واپس لے لیئے جبکہ پی بی 21حب کی نشست پر نو اب جام کما ل خان اور عبد الغنی رند نیشنل پارٹی کے امیدوار وڈیر ہ رجب علی رند کے حق میں دستبر دار ہو گئے اسرار حکیم عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبیداللہ خان مشوانی کے حق میں دستبر دار ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.