7،6 ماہ جیل اور غاروں میں رہا جس کا تصور نہیں کیا تھا: شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زندگی میں جتنی تکلیفیں اٹھائیں، موجودہ 6 ،7 ماہ کی بڑی تکلیفوں کاسوچ بھی نہیں سکتا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میرےگھر ٹوٹ گئے، خاندان کے ہرفردکے ساتھ زیادتی ہوئی مگر ڈٹا رہا،آج بھی ڈٹا ہوں، 17 مرتبہ وزیر رہا، بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایسےلوگوں کو ٹکٹ دیا جو رات کو لندن سے آئے، میں اپنی دوستی نبھاؤں گا، اصولی آدمی ہوں، قوم کوبتانا چاہتاہوں میں امتحان میں پاس ہوا، جھکا نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان چھ سات ماہ میں، میں نے ایسے ایسے علاقوں میں چلا کاٹا، ایسی غاروں میں رہا، جیل میں رہا جس کا تصور نہیں کیا تھا مگر سچ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا،عوام کاامتحان ابھی باقی ہے، حلقہ این اے56 سےقوم نےقلم دوات کو جتوانا ہے، ساری قوم سےاپیل ہے 8 فروری کو قلم دوات پر مہر لگائیں، 8 فروری کو قلم دوات کی تاریخی جیت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.