میرے مختلف ادوار میں ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے، اسد بلوچ

پنجگور   بی این پی (عوامی )کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی پنجگور کے دیہی علاقوں کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی ماضی میں نیشنل پارٹی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوچہ جات کے لوگوں نے کافی مشکلات جھلیں اور وہ اپنے جائز حقوقِ سے محروم رہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوارگو سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں واجہ نور بخش ولد نوک آپ کی سربراہی میں 90 افراد کی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی (عوامی) عوام کے ووٹ کی طاقت سے پنجگور میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی) نے نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کیا پنجگور میں جو ترقی کا سفر جاری ہے اور پنجگور کے ہر زی الشعور شہری کو بخوبی اندازہ ہے کہ یہ سب بی این پی عوامی کی بدولت ممکن ہوئے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور ہم سب کا گھر ہے اس گھر کو سجانے کے لئے ہم سب نے محنت کرنی ہے اور بی این پی (عوامی) اجتماعی کاموں پر یقین رکھتا ہے کامیابی کے بعد گوارگو سمیت دیگر کوچہ جات میں اجتماعی کاموں پر توجہ دی جائے گی

میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ میرے مختلف ادوار میں پنجگور کے پانچ ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے۔ پنجگور میں یونیورسٹی آف مکران کا قیام عمل میں لایا گیا، پنجگور میں آنے والے وقتوں میں ایک امیگریشن سینٹر بنایا جائے گا پنجگور کے تمام کوچہ جات میں ترقیاتی کام ہوں گے پنجگور کے دیہی علاقوں میں بھی صاف پانی کے جدید سکیمات پر توجہ دی جائے گی ہم بھی چاہتے ہیں کہ پنجگور ترقی کرے گوارگو پنجگور کا ایک حصہ ہے جہاں پر ماضی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے 2013 میں گوارگو کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیاگیا تھا 8 فروری کا سورج بی این پی (عوامی) کی جیت کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور حلقے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا پنجگور میں بلا تفریق عوامی خدمت کا دوسرا نام بی این پی عوامی ہے اور لوگوں کی جوق تر جوق شمولیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پنجگور کے عوام بی این پی (عوامی) کے ساتھ ہیں عوامی اعتماد اور بھروسے کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا بی این پی عوامی نئے شامل ہونے والوں میں نور بخش ولد نوک آپ، شریف ولد نور بخش، صوال جان ولد نور بخش، داد شاہ ولد نور بخش، یحییٰ ولد نور بخش، زکریا ولد نور بخش، قدوس ولد نور بخش، قابوس ولد نور بخش، اللہ بخش ولد نوک آپ، رسول بخش ولد نوک آپ، نذیر احمد ولد رسول بخش، محمد عمر ولد محمد عیسی، محمد جان ولد محمد عیسی، نواب ولد محمد عیسی، وہاب ولد نواب، عبدالحمید ولد عبدالمجید، غوث بخش ولد فتح خان، امداد ولد عبدالحمید، شیر جان ولد محمد، مہر دل ولد شیر جان، امان جان ولد غلام نبی، رفیق ولد غلام نبی، داد ولد غلام نبی، نیاز ولد محمد، خالد ولد محمد، بلوچ ولد میرزا، محمد یوسف ولد میرزا، جمیل ولد میرزا، سعید ولد میرزا، اسماعیل ولد محمد، حسن ولد محمد، عبدالمجید ولد محمد، عارف ولد کچکول، نوید ولد کچکول، عبدالحمید ولد ملنگ ودیگر شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.