بلوچ اور پشتون قوم پرستوں سیاست دونوں نے ہمیشہ قوموں کے درمیان نفرت پیدا کی ہے، علی مددجتک

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و حلقہ پی بی 45سے نامزدامیدوار حاجی علی مددجتک نے کہا ہے کہ سریاب کے عوام کو قوم پرستی کی سیاست نے مایوس کے سوا کچھ نہیں دیا چاہے وہ بلوچ قوم پرست ہو یا پھر وہ پشتون قوم پرست ہو،قوم پرستوں نے ہمیشہ قوموں کے درمیان نفرت پیدا کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورانشا اللہ عوام کو پہلے کی طرح اب بھی مایوس نہیں کریں گے،

عوام 8فروری کو ووٹ کے ذریعے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کوعبدالباقی بنگلزئی، رسول بخش محمد شہی،احسان مینگل،ملک جاوید شاہوانی، ملک نصیر شاہوانی،دوست محمد کرد،بابل شاہوانی،میر شوکت نیچاری، میر سمع اللہ نیچار،ی علی حسین، اقبال محمد شہی،طیب بنگلزئی،شعیب بنگلزئی، ملک یاسین شاہوانی، پیر جان شاہوانی، اعجاز شاہوانی،محمد امین رودینی،حاجی محمد حیات محمد شہی، علی احمد سمالانی،رسول بخش بنگلزئی،گل جان بنگلزئی، محمد حنیف پرکانی، عبدالجبار شاہوانی، ٹکری عبدالحمید شاہوانی، شیر دل خان شاہوانی، ثنا اللہ مینگل اوردیگرکی مختلف قوم پرست جماعتوں سے مستعفی ہوکرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور حاجی علی مددجتک کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے

پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے پیپلزپارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میرولی محمدقلندرانی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔حاجی علی مددجتک نے کہاکہ 2008 کے انتخابات میں عوام نے ووٹ دیکرکامیاب بنایاتو ہم نے سریاب میں ریکارڈترقیاتی کام کروائے علاقے میں عوام کو صحت، تعلیم سمیت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا انشا اللہ اگراس دفعہ ایک مرتبہ پھرعوام نے موقع دیا

تو سریاب کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران علاقے سے منتخب ہونے والے قوم پرست سیاسی جماعت کے اراکین صوبائی اسمبلی کو اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈزملے جو علاقے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خرچ ہونے کی بجائے کرپشن اور بدعنوانی کی نظرہوگئے اورسریاب کے عوام آج تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم پرست ایک مرتبہ پھرعوام کو بے وقوف بناکر ووٹ حاصل کرنے کیلئے میدان میں آچکے ہیں لیکن عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور ووٹ کے ذریعے ایسے قوم پرستوں کااحتساب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ 8فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومتیں بنائیں گے عوام انتخابات کے روز گھروں سے نکل کر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشانتیر پرٹھپہ لگاکرکامیاب بنائیں پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.