سپریم کورٹ کے جج اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفی دے دیا۔  وہ مستقبل میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بننے والے ججوں کی فہرست میں شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔  اس سے پہلے جسٹس علی مظاہر نقوی نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا جسے  منظور کیا جا چکا ہے۔

  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنیارٹی لسٹ کے مطابق  جسٹس اعجازالاحسن کو  اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس بننا تھا۔

اس وقت جسٹس اعجاز الاحسن سینیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن نے دو روز قبل سابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی سے اختلاف کیا تھا۔ استعفیٰ دینے والے دونوں ججوں کا تعلق سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اس چند ججوں کے گروہ سے تھا جنہوں نے پاکستان کی حالیہ تاریخ مین کئی متنازعہ سوو موٹو نوس کیس سنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.