لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد اور لاہور میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سےہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔ زلزلے سے اب تک کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔لاہور میں زلزلہ دوبج کر کر 20 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.