پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے 1 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق خان پور سے شیخ فیاض الدین این اے 170 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے،  پی پی 258 سےمحمد ارشد جاوید ، پی پی 259 سےسید گل حسن شاہ بخاری اور  پی پی 260 سےسردار محمد نواز خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے ۔

 اسلام آباد کےدو قومی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے بھی ن لیگ نے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا،این اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 48 کیلئے طارق فضل چوہدری  کو ٹکٹ دے دی گئی  جبکہ این اے 47 پر آئی پی پی کے عامر کیانی کے مقابلے میں ن لیگ کوئی امیدوار نہ لا سکی اور این اے 47 میں عامر کیانی کی حمایت کا عندیہ دے دیا گیا۔

 ن لیگ  نے  آئی پی پی اور ق لیگ کے ساتھ متعدد سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے این اے 54 سےاپنے کسی  امیدوار کا اعلان نہیں کیا،این اے 54 میں آئی پی پی کے غلام سرور خان اور آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان کے مابین سخت مقابلہ ہے جبکہ این اے 57 راولپنڈی سے دانیال چوہدری ٹکٹ لینے میں کامیاب ناصر بٹ آوٹ ہو گئے۔

 اس کے علاوہ  این اے 46 سے سید ذیشان نقوی کو بھی ٹکٹ نہ مل سکا،انجم عقیل ٹکٹ لے اڑے،این اے 54 ٹیکسلا سے لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک پارٹی ٹکٹ نہ لے سکے،غلام سرور خان کی حمایت میں پیچھے رہ گئے،آئی پی پی کے رہنما فیاض الحسن چوہان بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرانے میں ناکام رہے ، ن لیگ نے پی پی 17 میں فیاض الحسن چوہان کے مقابلے میں راجا حنیف کو میدان میں اتار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.