قائد ن لیگ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست خارج

اپیلٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی۔
الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ،جسٹس احمد ندیم ارشد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔
یاد رہے کہ آر اوحلقہ این اے 130 سے ایڈیشنل سیکرٹری اریگیشن اصغر جوئیہ نے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے،اشتیاق اے چودھری ایڈووکیٹ نے میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.