مسلم لیگ (ن) کے امیداوار اسلم بلیدی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

  بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے امیداوار اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔

 تربت میں نامعلوم افراد کی جانب سے بازار میں فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے امیدوار اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد  اسلم بلیدی  کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا۔ اسلم بلیدی کو مزید علاج کے کراچی کا منتقل کیا جارہا ہے۔

 واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما میر عیسیٰ  قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی رہنما کو 6 گولیاں لگی ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.