وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا ضرورت مند فنکاروں کیلئے بڑے ریلیف کا فیصلہ

وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی زیر صدارت اجلاس میں ضرورت مند فنکاروں کے لیے بڑے ریلیف کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کمیٹی کے 20ویں اجلاس میں فنکاروں میں 50 لاکھ روپے کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مالی معاونت کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں  عامر میر  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فن کے ساتھ فنکاروں کی بہبود اور فلاح بھی ضروری ہے۔ فنکار معاشرے کو زندہ رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔

آرٹسٹس سپورٹ فنڈ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق فنکاروں کی مالی معاونت ہے۔ فنکاروں کے لیے فنڈ کی تقسیم کے میکانزم کو آسان تر بنا دیا گیا ہے۔ بینکوں کے علاوہ فنکار جاز اور موبی کیش سے بھی پیسے حاصل کر سکیں گے۔ مہنگائی کے پیش نظر ضرورت مند فنکاروں کے وظیفہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فنکاروں کی بیواؤں کے لیے مختص رقم بھی بڑھا دی گئی ہے۔ مختص فنڈز کو جنوری میں ہی مستحقین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر دانیال گیلانی، ایڈیشنل سیکرٹری کلچر طارق بسرا، سہیل وڑائچ، راشد محمود، اداکارہ نشو اور دیگر نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.