الیکشن ٹربیونل بلوچستان نے 360 امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی

کوئٹہ بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے آٹھویں روز کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلوں پرسماعت جاری رکھی 360امیدوارں کو انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور محمد عامر نواز رانا پر مشتمل دو الگ الگ ٹربیونلز نے 36 دائر ا پیلوں کی سماعت کی الیکشن ٹربیونل نے 405دائر اپیلوں میں سے اب تک 360اپیلوں کو منظور کرلیا

الیکشن ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر اور آزاد امیدوار میر خالد لانگو کی جانب سے دائر قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کے 5حلقوں پر دائر اپیل خارج کردیں الیکشن ٹربیونل نے جمعیت علماءاسلام کے مولوی سرور ندیم موسیٰ خیل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حمل کلمتی کے صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلیں خارج کردیں الیکشن ٹربیونل نے اب تک 10اپیلوں کو خارج اور 15پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.