عام انتخابات میں اقلیتی برادری پرنس داﺅد کی حمایت کا اعلان کر تی ہے، اقلیتی رہنما

کوئٹہ  اقلیتی رہنماءپیٹر عامی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتی برادری پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے تو خان آف قلات کے خاندان نے ہی ہمیشہ اقلیتوں کو اپنا سمجھتے ہوئے انکے تحفظ میں اہم کردارادا کیا ہے ، 8فرور ی کو ہو نے والے عام انتخابات میں اقلیتی برادری پرنس داﺅد کی حمایت کا اعلان کر تی ہے ۔

یہ بات انہوں نے شاہین یوسف کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی ۔پیٹر عامی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں قلات میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری نے پرنس داﺅد کی حمایت کا اعلان کیا کیونکہ خان قلات اور انکے آباﺅ اجداد نے ہمیشہ قلات میں رہنے والی اقلیتوں کو اپنا سمجھتے ہوئے ان کے تحفظ میں اہم کردارادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری کی بلوچستان میں بہت ساری زمنیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں ملیں تمام اقلیتی برادری جس میں مسیحی،ہندوسمیت سب پرنس داﺅد کو آئندہ عام انتخابات میں ووٹ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.