الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں خلاف ضابطہ لگے بینرز اور پوسٹرز اتار دیے

کوئٹہ   کوئٹہ میں ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیموں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کر تے ہوئے پی بی 38 اور 43 میں لگے غیر قانونی بینرز اور پوسٹرز اتار دئیے ۔

جمعرات کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کوئٹہ کی ہدایت پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیموں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرکارروائی کر تے ہوئے پی بی 38 اور 43 کی مختلف شاہراہوں اور عمارتوں پر لگے پینافلیکس اتار دئیے ۔

ڈی ایم او کوئٹہ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریںسرکاری عمارتوں اور املاک پر انتخابی مواد نصب کرنے سے گریز کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.