ریلوے مسافروں کیلیے اچھی خبر

ریلوے مسافروں کیلیے اچھی خبر، نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کر دیا گیا۔

مسافر بہتر ماحول اور سہولیات سے لطف اٹھا سکیں گے، ڈائننگ کار میں ایک وقت میں 45 مسافر کھانا کھا سکیں گے۔ کار کے مینیو میں 40 سے زائد کھانے شامل ہیں،  گرم روٹی کیلیے تنور بھی موجود ہیں، ساتھ ہی باربی کیو اور پیزا بھی ملے گا۔

ڈائننگ کار کو بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں لگایا جائے گا۔چند ہفتوں میں دیگر ٹرینوں میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائے گی۔

 سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہےکہ محدود وسائل کے باوجود مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے،ٹرین میں سونے کی سہولیات اور صفائی کا انتظام بھی بہتر بنائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.