عوام کو سبز باغ دکھائے گئے، ضلع بننے کے بعد بھی حب مسائلستان بنا ہوا ہے، جام کمال

بیلا حب ضلع بنانے والوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر مزید الجھنوں اور مشکلات میں ڈال دیا حب الگ ضلع تو بن گیا لیکن ابھی تک حب کی حالت وہی پرانی ہے انتظامی امور کے حوالے سے بھی حب میں مقیم لوگ دشواریوں کا شکار ہیں کسی بھی عمل یا کام سے پہلے نیت کا صاف ہونا ضروری ہے لسبیلا کے ٹکڑے کرنے والوں کی نیت میں کھوٹ تھی ھمارا عوام کے ساتھ سیاسی نہیں بلکہ خلوص کا رشتہ ہے سیاست اور سیاسی میل ملاپ تو صدیوں سے چلا آرہا ہے سیاست میں کوئی ساتھ ہے تو کوئی مخالف ہے بلکہ ہماری زمہ داری صرف یہ نہیں کہ ووٹ لے کر عوام کو بھول جائیں بلکہ ھماری زمہ داری یہ ہے

کہ ہم ان کا بھی خیال رکھیں جہنوں نے ھمیں ووٹ دیا اور ان بھی خیال رکھیں جہنوں نے ھمیں ووٹ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے گوٹھ روانی بیلا میں معروف شخصیت بھوتانی گروپ کے دیرینہ رفیق و رہنما وڈیرہ عبدالرزاق رونجھو اور اہلیان گوٹھ روانی کی طرف سے منعقدہ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جام کمال خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم نے ڈرامے بازیاں نہ کبھی کی ہیں اور نہ ہی کبھی کریں گے ہم عوام کے ساتھ مصنوعی تعلق نہیں چاہتے ہمارا عوام کے ساتھ مضبوط رشتے کا تعلق ہے جو انشا اللہ قائم و دائم رہے گا وڈیرہ عبدالرزاق رونجھو کا ہمارے کارواں میں شمولیت خوش آئند ہے ان کا خیر مقدم کرتے ہیں میں اپنے ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں جس نے ایسی اہم شخصیت کو قائل کرکے ہمارے کارواں کا ساتھی بنایا

جام کمال نے مزید کہا کہ لسبیلا کے لوگ متسقل کامیابی و ترقی کی سوچ کو اپنائیں اجتماعی کاموں اور مقاصد کے لئے اپنی اپنی پارٹیوں اور ناراضگیوں کو تھوڑی دیر کے لئے پس پشت رکھیں اور اجتماعی کاموں کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم متحد رہیں انہوں نے کہا کہ بیلا میں نمانی روانی گوٹھ کی سڑک کی مرمت سمیت دیگر علاقوں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر بھی عمل درآمد ہوگا ہماری کوشش رہی کہ مسائل کا حل ممکن ہو بیلا میں نئے اسپتال قرآن ایکڈمی کی تعمیر جلد ہوگی اور گیس پلاٹ سے عوام گیس کی فراہمی پر جلد عمل درآمد ہوگا شمولیتی جلسے میں سردار غلام فاروق شیخ سردار سرور چنا سابق ایس ایس پی ملک عبدالستار رونجھو یونس رونجھو ڈاکٹر حکیم لاسی سید حسن شاہ قریشی وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلا میر مبشر عزیز کھوسہ سابق اسسٹنٹ عبدالجلیل کھوسہ کونسلر ہارون لاسی حیدرانی حاجی حسن موٹک طارق حسن بزنجو کونسلر سید غلام مصطفی شاہ سردار زادہ حفیظ رونجھو پریا مرس اللہ بچایا رونجھو ریٹائرڈکرنل مجتبی اقبال ڈاکٹر غفور رونجھو حاجی ستار جاموٹ حاجی نواز علی رونجھو کونسلر ڈاکٹر داود رونجھو زین العابدین رونجھو سردار زادہ عالمگیر جاموٹ سید نور علی شاہ سردار نور محمد رونجھو محمد علی الیاسیانی و دیگر معززین بڑی تعداد میں موجود تھے میزبان وڈیرہ عبدالرزاق رونجھو و دیگر میزبانوں نے جام کمال خان جام محمد کمال اور دیگر مہمانوں کو روایتی اجرکوں کے تحفے پیش کئے قبل ازیں جلسہ گاہ پہنچنے پر جام کمال خان اور شہزاد جام محمد کمال کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں شمولیتی جلسے نظامت کے فرائض میر مبشر عزیز کھوسہ نے سرانجام دیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.