اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ  ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے کارروائیاں کرتے ہوئے 655 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گاہی خان چوک کوئٹہ پر گاڑی سے 640 کلو چرس برآمد کی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا

۔ترجمان اے این ایف نے مزید کہا کہ آر سی ڈی روڈ حب پر ملزم سے 760 گرام آئس برآمد کی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.